ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کے لیے یورپی کمیشن کی تجاویزپیش کردی گئیں

تازہ تجاویز تجارتی قواعد و ضوابط اور ڈبلیو ٹی او کو مضبوط بنانے کے لیے ہیں،یورپی کمیشن

بدھ ستمبر 14:50

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) یورپی کمیشن نے عالمی ادارہ تجارت یعنی ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کے لیے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مجوزہ اصلاحات امریکا کی اس تنظیم سے دستبرداری اور چینی اقدامات کے سبب پیدا ہونے والے عدم استحکام سے بچنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

ان تجاویز میں ملکوں کی جانب سے چند سیکٹرز کو دی جانے والی سبسڈیز کے نتیجے میں تجارتی منڈیوں پر پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنا بھی ہے۔ یورپی کمیشن کے مطابق تازہ تجاویز تجارتی قواعد و ضوابط اور ڈبلیو ٹی او کو مضبوط بنانے کے لیے ہیں۔ عالمی ادارہ تجارت میں اصلاحات کے لیے یورپی یونین، امریکا اور چین رواں سال کے اواخر تک اپنی اپنی تجاویز جمع کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :