Live Updates

عمران خان کو پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے، خورشید شاہ

وزیراعظم کا پہلا دورہ مقدس مقامات کی زیارت اور سعادت کی حد تک ہونا چاہیے ،ْ بیان

بدھ 19 ستمبر 2018 15:13

عمران خان کو پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے، خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبہم ہے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے جبکہ وہ ماضی میں بھیک مانگنے کی مذمت کرتے رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے ہی دورے میں ادھارمانگنا مناسب نہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے عمران خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پہلا دورہ مقدس مقامات کی زیارت اور سعادت کی حد تک ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات