Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو طلب کرلیا

بدھ 19 ستمبر 2018 15:13

وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے طلب کیا جانے والا اجلاس دن ساڑھے 11بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا ،ْاجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ،ْاجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری اور ریگولیٹری فنکشنز کے اسٹریم لائن کیلئے ٹاسک فورس کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ایس کیو سی اے، فوڈ اتھارٹیز میں معیار کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئیگا جبکہ ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 پر بھی غور کیا جائے گا، 18 ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ، ای او بی آئی سے متعلق امور پر غور جبکہ سی سی آئی کے اجلاسوں کے فیصلوں اور ان پر عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں کسی صوبے کی سمری شامل نہیں کی گئی، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے ممبران سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :