Live Updates

سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،ْ

درخواست گزارکے وکیل کوتحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 15:13

سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزارکے وکیل کوتحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزو سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگری پرالیکشن لڑنے والا کہے میں میٹرک پاس ہوں،کیاایسے بندے پرنااہلی قانون کااطلاق نہیں ہوگا۔

سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کی ڈگری تسلیم شدہ ہے،شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی نے ادارے کوتسلیم کیا ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور درخواستگزار کے وکیل کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات