پیپلزپارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ ،ْ

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 19 ستمبر 2018 15:16

پیپلزپارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا،جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک طہماش کے گھرپرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے چارسدہ روڈپرواقع گھرکی عقبی دیوار پررات گئے دستی بم پھینکاجس میں اہلخانہ محفوظ رہے تاہم پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔