اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کی جو مکمل نہ ہوسکی

آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے ،ْاحتساب عدالت نے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی

بدھ 19 ستمبر 2018 15:16

اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کی جو مکمل نہ ہوسکی،آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے ۔گزشتہ ورز سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سماعت کے دوران کیس میں تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کی جو مکمل نہ ہوسکی۔آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے۔ احتساب عدالت نے اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :