Live Updates

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کی نیت بالکل صاف ہے،

تحقیقاتی پارلیمانی کمیٹی میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جارہی ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

بدھ 19 ستمبر 2018 15:34

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کی نیت بالکل صاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کی نیت بالکل صاف ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی اپوزیشن کی شکایت کو دور کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد حکومت نے عملی طورپر پہلے اجلاس میں ترمیمی بل پیش کیا اور تحقیقات کرانے کے حوالے سے کام شروع کردیا۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے پہلے دن جو اعلان کیا تھا جس پر عملی طورپر پہلے ہی اجلاس میں ترمیمی بل پیش کیا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ انتخابات میں دھندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے کسی دھرنے ، جلوس اور نہ ہی کسی کو سپریم کورٹ جانے کی ضرورت پڑی۔

(جاری ہے)

حکومت نے اپوزیشن کے مطالبہ کو تسلیم کیا اور کمیٹی میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ہماری نیت اور دل صاف ہیں۔ علی محمدخان کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے اور طے ہوا کہ آئین کو تحت جو سفارشات آئیں گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے بارے میں پاک بھارت کرکٹ میچ کے بارے میں وزیر مملکت نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے ساتھ میچ میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔ پوری قوم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات