افریقی ممالک میں پاکستانی برآمدات صفرہیں ،

بھارت چھاچکا ہے ،اعزازی قونصل جنرل کیمرون پاکستانی سفارت خانے کے متعلقہ بیشتر افسران اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا نہیں کر رہے ہیں،سفارت خانوں کو فوری اہداف دیے جائیں ،سید عبدالباری

بدھ 19 ستمبر 2018 16:03

افریقی ممالک میں پاکستانی برآمدات صفرہیں ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) افریقی ملک کیمرون کے کراچی میں متعین اعزازی قونصل جنرل سید عبدالباری جیلانی نے کہا ہے کہ برآمدات کو بڑھانے کیلئے افریقی ممالک سمیت بین الاقوامی منڈی پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تجویز پیش کی کہ برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستان کے بیرون ملک قائم سفارت خانوں کا نظام درست کیا جائے ،پاکستانی سفارت خانے کے متعلقہ بیشتر افسران اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا نہیں کر رہے ہیں ،انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک میں درآمد ہونے والی بیشتر اشیا بھارت سے برآمد کی جارہی ہیں اور اس وقت افریقی ممالک کی بڑی منڈی بھارت بن چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک سفارت خانوں کو برآمدات بڑھانے کے اہداف نہیں دیے جائیں گے اس وقت تک حوصلہ افزا نتائج نہیں ملیں گے اور عملے کے ارکان اپنی موجودہ کارکردگی کو ہی بہت قرار دے کر تمام مراعات حاصل کرتے رہیںگے ،اسی وجہ سے پاکستان کو قدم قدم پر نقصان پہنچانے والا ملک بھارت افریقی ممالک کے کاسمیٹکس سے لے کر کھانے پینے سمیت ہر طرح کے کاروبار پر چھا چکا ہے ،افریقی ممالک میں پاکستانی برآمدات صفر ہوچکی ہیں جسے فوری سنبھالنے کی ضرورت ہے ۔