تیمر گرہ کالج میں داخلوں سے محروم رہنے والوں کیلئے سکینڈ شفٹ شروع کی جائے،احسان اللہ

بدھ 19 ستمبر 2018 16:24

ْتیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج تیمر گرہ میںبی ایس پروگرام میں داخلے کیلئے فارم جمع کرانے والے 2 ہزار سے زائد طلبہ کو داخلہ نہ ملنے کے باعث ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پختونخوا کالجز ایسوسی ایشن لوئر دیر کے صدر سابق پروفیسر احسان اللہ نے ڈ ی سی لوئر دیر کی کھلی کچہری کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مذکورہ کالج میں بی ایس پروگرام کے تحت 15ڈیپارٹمنٹس میں تقریباًً 3500طلبہ نے داخلہ فارم جمع کرائے جن میں سے صرف 600طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے اور باقی طلبہ کو داخلہ نہیں مل سکا ، انہوں نے کہا کہ جو طلبہ داخلوں سے محروم رھ گئے ہیں انکا مستقبل خطرے میں انھیں تعلیمی سہولت دینے کیلئے سکینڈ شفٹ کے انعقاد کا آپشن مو جود ہے ، اگر کالج میں سکینڈ شفٹ کا آغاز کیا جا تا ہے تو بہت سے طلبہ کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا موقع مل سکتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ کالج میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ بھی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :