Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی جدّہ میں سعودی وزیر توانائی خالد الفالح، صدر سعودی انویسٹمنٹ فنڈ یاسر رومیان، ایڈوائزر جنرل سیکریٹریٹ سعودی کابینہ احمد الخطیب سے ملاقات

ْباہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی امور پر بات چیت ہوئی

بدھ 19 ستمبر 2018 16:27

وزیراعظم عمران خان کی جدّہ میں سعودی وزیر توانائی خالد الفالح، صدر ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر توانائی خالد الفالح،صدر سعودی انویسٹمنٹ فنڈ یاسر رومیان،ایڈوائزر جنرل سیکریٹریٹ سعودی کابینہ احمد الخطیب نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبد رزاق داؤد،سیکرٹری خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میںدونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہتر کرنے پر غور ہواجبکہ دو طرفہ تعلقات اور معاشی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات