Live Updates

افغان پناہ گزینوں کے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے منصوبہ کی تفصیلات کا انتظارہے، ترجمان اقوام متحدہ

بدھ 19 ستمبر 2018 16:27

افغان پناہ گزینوں کے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے وزیراعظم عمران ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس منصوبہ کی تفصیلات کا انتظارہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دو جارک نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمیں اس سلسلے میں تفصیلات کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اپنے وطن سے باہر پیداہونے والے بچوں کے پاس دوبارہ بسنے کیلئے اسی ملک کا آپشن ہوتا ہے جہاں وہ رہتے ہیں اورجسے وہ جانتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک روزقبل قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ افغانوں اوربنگالیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ تجاویز دی تھیں اوراس حوالے سے فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات