نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل، 5 لاکھ کی بجائے 50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی الگ الگ شخصی ضمانت جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 ستمبر 2018 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ جبکہ ملزمان کو 5,5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔ عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی الگ الگ شخصی ضمانت جمع کروا دی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کی بجائے 50،50 لاکھ روپے کےضمانتی مچلکے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

رب نواز عباسی نے نواز شریف ، واجد نواز عباسی نے مریم نواز اور محمد سخی عباسی نے کیپٹن (ر) صفدرکے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آصف کرمانی اور طارق فضل چودھری نے بھی ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 60 سے زائد دن سزا کاٹی ۔