اسلام آباد ہائی کور ٹ کا فیصلہ ،ْ

نوازشریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے اللہ کا شکریہ ادا کیا

بدھ 19 ستمبر 2018 16:32

اسلام آباد ہائی کور ٹ کا فیصلہ ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو اڈیالہ جیل میں سزامعطلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاجس پر تینوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل کردی ہیں اس حوالے سے جب سابق وزیر اعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں آگاہ کیا گیا تو تینوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔