چینی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان کو قابل تعریف قرار دیدیا

پاکستان،افغانستان کے درمیان بہتردوطرفہ تعلقات کیلئے پرامید ہیں ،ْچینی وزارت خارجہ

بدھ 19 ستمبر 2018 16:32

چینی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) چینی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان کو قابل تعریف قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کے دورہ افغانستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ْپاکستان،افغانستان کے درمیان بہتردوطرفہ تعلقات کیلئے پرامید ہیں ،ْچین دونوں ملکوں کامشترکہ پڑوسی ہے ،ْچین افغانستان سے صحت مند روابط چاہتا ہے ،امن واستحکام کے پاک افغان ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں،چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتربنانے میں مثبت کرداراداکرتارہے گا،چینی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق وزارت خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں۔