پنجاب بھر میں 846 ٹریفک حادثات میں 08 افراد جاںبحق943زخمی

بدھ ستمبر 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں846 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 574 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔361معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں413ڈرائیوز،24کم عمرڈرائیورز402مسافراور128پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ208ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت216متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد67حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان68حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل943متاثرین میں783مرد اور160خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں139فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور547افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 257زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں663موٹر سائیکلز،119آٹو رکشے،82موٹر کاریں،47وین19مسافربسیں،26ٹرک اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔