Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، مسلم امہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 16:32

وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محموقریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات