Live Updates

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے استحکام اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،سعید غنی

تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی اور ماضی میں ان ہی حمایت سے انتخابات لڑا اوران کی حمایت میں بیان دئیے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات

بدھ 19 ستمبر 2018 16:34

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے استحکام اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے استحکام اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ ہم اپنے صحافیوں کے تمام مسائل کے حل میں ان کے ساتھ ہیں۔ مئیر کراچی سمیت تمام ڈی ایم سیز کے چیئرمین سے جلد ہی ملاقات کروں گا۔

تحریک انصاف کراچی کی بڑی جماعت ہے نہیں بلکہ بنا دی گئی ہے۔تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی اور ماضی میں ان ہی حمایت سے انتخابات لڑا اوران کی حمایت میں بیان دئیے ہیں۔ بلدیاتی مسائل بہت زیادہ ہیں اور میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں سب مسئلہ چند ماہ میں حل کردوں گا بلکہ یہ ضرور کہا ہے کہ عوام کو فرق محسوس ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک، سیکرٹری مقصود یوسفی، نائب صدر منہاج الرب، جوائنٹ سیکرٹری نعمت خان، ارکان گورننگ باڈی سعید سربازی، شمس کریو، شازیہ حسن، کفیل الدین فیضان، نعیم سہوترا، ابولحسن ، ملیر ڈویلممنٹ اتھارٹی کے ایڈینشل ڈی جی محمد سہیل ، ایل ڈی اے کے ڈی جی عبدالعزیز میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبران کے اجلاس میں صدر اور سیکرٹری کراچی پریس کلب نے صوبائی وزیر سعید غنی کو صحافیوں کو رہائشی اسکیموں میں ملنے والے پلاٹس میں درپیش مسائل بالخصوص ہاکس بے اسکیم میں ترقیاتی فنڈز، ایم ڈی اے کے تحت پلاٹ کی قرعہ اندازی کے بعد تاحال اس میں کوئی پیش رفت نہ ہونے سمیت دیگر مسائل کی جانب توجہ منبدول کروائی، جس پر سعید غنی نے ان کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور آنے والی حکومتوں نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا قلیدی کردا ر ادا کیا ہے اور انشاء اللہ ان کے یہ مسائل بھی ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ آج کراچی پریس کلب میں آنے کا مقصد یہاں کی گورننگ باڈی کی جانب سے صحافیوں کی رہائشی مسائل پر بریفنگ لینا تھا اور اس سلسلے میں ان کے تمام مسائل کو بخوبی سنا ہے اور اس کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس اجلاس میں ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کے افسران کو بھی ساتھ لایا تھا تاکہ ان کے سامنے ہی تمام مسائل آجائیں اور ان کو یہاں ہی احکامات دئیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے جو بیان سامنے آیا ہے مجھے خدشہ ہے کہ شاید اس کے سیاق و سباق وہ نہیں ہوں کیونکہ جس طرح کہا جارہا ہے کہ جو ڈیم کی مخالفت کرے گا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا، یہ بات کوئی قانونی اور قانون کو سمجھنے والا شخص یہ بات کر ہی نہیں سکتا اور یہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے اطلاق کے لئے قانون میں کچھ باتیں درج ہیں اور ان کی روح سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیم ہمیشہ ایک متنازعہ اشیو رہا ہے اور 20 سے 22 کروڑ کی آبادی والا یہ ملک اس حوالے سے اپنی الگ الگ رائے رکھتا ہے اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس پر اختلاف کیا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جانب سے صوبائی وزراء کی سیکورٹی کے حوالے کی جانے والی تنقید کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کی بڑی سیاسی جماعت ہے نہیں بلکہ بنا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان پہلے اپنے صدر، وزیر اعظم، وزراء اعلیٰ اور گورنر سے یہ معلوم کریں کہ وہ سیکورٹی خود لے رہے ہیں یا انہیں ان کے عہدے کے حوالے سے لازمی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے گو کہ حالات میں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات