Live Updates

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل، شہباز شریف نے والدہ کو بھی آگاہ کر دیا

امی جی تہاڈے پُتر دی سزا معطل ہو گئی جے! شہباز شریف کی والدہ سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 ستمبر 2018 16:21

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل، شہباز شریف نے والدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے کے وقت پارٹی صدر شہباز شریف ، پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سنتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکبادوں اور مٹھائیوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی والدہ کو بھی یہ خوشخبری سنائی۔ شہباز شریف نے والدہ کو فون کر کے مبارکباد دی اور کہا کہ امی جی تہاڈے پُتر دی سزا معطل ہو گئی جے! سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل ہونے پر شریف خاندان میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں رواں ہفتے کے آغاز پر پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف نے جاتی امرا سے جیل کے لیے روانگی سے قبل والدہ سے ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم روانگی سے قبل والدہ سے ملے تو ماحول افسردہ ہو گیا۔ نواز شریف نے والدہ سے کہا کہ ماں جی! گھبرانا نہیں ہے۔ یہ مشکل وقت ہے جلد گزر جائے گا۔ جس پر نواز شریف کی والدہ نے بھی بیٹے کو تسلی دی اور کہا کہ ہمت نہ ہارنا ، یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو والدہ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد ماحول سوگوار ہو گیا تھا۔ تاہم آج بیٹے کی سزا معطلی کی خبر سُن کر نواز شریف کی والدہ بھی خوشی سے نہال ہو گئی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف رہا ہوتے ہوئے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات