سلانوا لی سمیت تمام تحصیل ہسپتا لو ں میں انسدا د منشیا ت مر ا کز بنا نے کا فیصلہ

بدھ 19 ستمبر 2018 16:34

سلانوالی۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء)سلانوا لی سمیت تمام تحصیل ہسپتا لو ں میں انسدا د منشیا ت مر ا کز بنا نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خا ن سیا ل کی ہد ایت پر ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سوشل ویلفیئر نا صر محمو د چیمہ نے سلانوا لی سمیت تمام تحصیلوں میں منشیا ت کے عادی افراد کی تفصیلا ت جمع کر نا شروع کر د ی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے سلانوا لی سمیت ضلع کی تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسرا ن کو ہد ا یت کی ہے کہ و ہ اپنی تحصیلوں میں موجود منشیا ت کے عا د ی افراد کی تعداد کا تعین کریں تاکہ تمام تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتا لوں میں انسداد منشیا ت مر ا کز قائم کیے جا سکیں، انہوںنے مز ید کہا کہ منشیا ت کے عاد ی افراد کی بحالی حکومت اور انتظامیہ کی او لین ترجیح ہے ،منشیا ت کے عا د ی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اقد اما ت کیے جا رہے ہیں ۔