مکئی کے کا شت کا ر جڑی بوٹیوں کا بر وقت تدا ر ک کریں، ز رعی ماہرین

بدھ 19 ستمبر 2018 16:34

سلانوالی۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ز ر عی ماہرین نے مکئی کے کا شت کار و ں کو ہدا یت کی ہے کہ و ہ فی ایکڑ زیا د ہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کا برو قت تدار ک کریں، موسمی مکئی خریف کی اہم غلہ دا ر جنس ہے، ترقی دا د ہ دوغلی اقسام کی کا شت کی وجہ سے اس کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوا ہے، مکئی کی پیداوار کا انحصار مختلف عوامل کھادو ں اور پانی کا بہترین استعمال اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر ہے ،جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مکئی کی پیداوار 20تا 45فیصد کم ہوجاتی ہے، کا شت کا ر موسمی مکئی کے کھیتوں کو فصل اگنے کے 40تا 45دن بعد تک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طور پرپا ک رکھیں تا کہ مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے، اگر جڑی بوٹیوں کا بروقت تدار ک نہ کیا جا ئے تو یہ روشنی خورا ک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں اور یہ مکئی کے پودوں کی نسبت2سے 3گنا ان کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، علاوہ ازیں جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑے اور بیماریوں کے میزبا ن پودوں کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، مکئی کی فصل میں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوںمیں باتھوں کرونڈ جنگلی پالک چولائی اٹ سٹ زیاد ہ اہم ہیں جبکہ نو کیلے پتوں والی جڑی بوٹیوںمیں ڈیلہ کھبل گھانس دمبی گھاس اور بانسی شامل ہیں ،کھیلیوں اور وٹوپر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹی کی تلفی میں خاطر خوا ہ مددملتی ہے کیونکہ وٹوپر کاشتہ جڑی بوٹیاں کیمیائی زہروں کے استعمال سے باآسانی تلف کی جاسکتی ہے ،کا شت کار مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں استعمال ہونے والی کیمیائی زہروں کے انتخاب کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ سے مشاورت کریں ۔

متعلقہ عنوان :