کلدیپ یاداو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے

بدھ 19 ستمبر 2018 16:45

کلدیپ یاداو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بھارتی سپنر کلدیپ یاداو نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین کارنامہ انجام دینے والے بھارت کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے، انہوں نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کیں، وہ 24 میچز میں اعزاز حاصل کر کے آسٹریلیا کے ڈینس للی اور پاکستان کے حسن علی کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، للی اور حسن نے بھی اتنے ہی میچز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کی تھی، بھارت کی جانب سے اجیت آگارکر نے 23 میچز میں اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے جنہوں نے 19 میچز میں سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کی تھی۔