برازیل کا سویا کی ملکی پیداوار کا 80 فیصد 50.9 ملین ٹن چین کو برآمد

بدھ 19 ستمبر 2018 16:45

سائو پائولو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) برازیل نے سویا کی ملکی پیداوار کا 80 فیصد 50.9 ملین ٹن چین کو برآمد کیا۔چین جو گذشتہ سال تک امریکا سے سویا کی خریداری کا سب سے بڑا خریدار تھا نے سویا کی درآمد کے لئے امریکا پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنا رخ برازیل کی طرف موڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

برازیل کی وزارت زراعت سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے رواں سال جنوری تا اگست کے دوران 50.9 ملین ٹن سویا چین برآمد کیا ہے ،گذشتہ سال برازیل نے چین کو 44.1 ملین ٹن سویا برآمد کیا تھا جو سویا کی ملکی پیداوار کا 77.5 فیصد شمار کیا گیا ہے۔رواں سال برازیل کی سویا کی برآمد میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد سی25.72 ملین ٹن( 64.4بلین ڈالر (کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :