چین نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کے الزام کو مسترد کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 16:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) چین نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر اثراندازہونیکی کوشش کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزام کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ تردیدی بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر چین پر امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین کا امریکی اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ وسط مدتی کانگریس کے انتخابات پر اثراانداز ہونا ہے جس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی چین کی سفارت کاری کے متعلق چند معلومات رکھتا ہے وہ اس بات کو جانتے ہوں گے کہ ہم دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی ہم چاہیں گے کہ دوسرے ممالک ہماری داخلی سیاست میں مداخلت کریں۔

امریکا نے پیر کو چینی اشیاء پر 200 بلین ڈالر کی چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھاجس پر چین نے کہا کہ وہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا کی 60بلین ڈالر کی درآمد ی اشیاء پر ٹیکس عائد کریں گا۔