عوام کے بنیادی مسائلوں کو ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے گا ،میر محمد عارف حسنی

ضلع بھر میں امن و امان،صحت،آبنوشی پر کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی وزیر خزانہ

بدھ 19 ستمبر 2018 16:58

عوام کے بنیادی مسائلوں کو ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے گا ،میر محمد عارف ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) دالبندین میں عوامی کھلی کچہری کے دوران صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف حسنی نے کہا عوام کے بنیادی مسائلوں کو ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے گا ضلع بھر میں بے شمار مسائل موجود ہے ان مسائلوں کو حل کرنے کے لیئے دن رات میری کوششیں جاری ہے صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے دالبندین سرکٹ ہاوس میں کھلی کچہری لگایا لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی اس موقع پر سردارزادہ عمیر محمد حسنی انکے ہمراہ تھے دالبندین کے مختلف قبائلی عمائدین کے وفد نے ان سے ملاقات کیا صوبائی وزیر کو اپنے مسائلوں سے آگاہ کردیاصوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی ہے عوام کے ہر جائز کام میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چایئے اور ضلع بھر میں امن و امان،صحت،آبنوشی پر کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں بلاتفریق لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرینگے انکا مزید کہنا تھا ضلع چاغی میں بارہ ہزار زرعی ٹیوب ویل کے لیئے چیک ڈیم کا بنانا ناگزیر بن چکا ہے کیونکہ پانی کا مسلہ گھمبیر ہوجائے گا میر محمد عارف محمد حسنی نے کھلی کہچری میں مختلف سائلین کے درخواستوں پر احکامات جاری کردیا اور کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ضلع چاغی کے لوگ بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے تمام محکمہ کے آفیسران ایمانداری کے ساتھ اپنی فرائض کو بخوبی سر انجام دینگے لوگوں کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہونگے عوام کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہوگی صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی تحصیل چاگئے نوکنڈی تفتان کا بھی تفصیلی دورہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :