لاہورہائیکورٹ نے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکل رکشوں پرپابندی عائد کردی

بدھ 19 ستمبر 2018 17:52

لاہورہائیکورٹ نے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکل رکشوں پرپابندی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) غیرقانونی موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف کیس کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکل رکشوں پرپابندی عائد کر تے ہوئے غیررجسٹرڈموٹرسائیکل رکشہ فیکٹریاں بھی بندکرنے کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق غیرقانونی موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای اوٹرانسپورٹ کمپنی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 40 ہزارموٹرسائیکل رکشوں کاچالان کیا۔جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئے کہ غیرقانونی موٹرسائیکل رکشوں کوبندکیاجائے جس پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ 7 فیکٹریوں کوموٹرسائیکل رکشہ بنانیکی اجازت دی۔عدالت نے استفسار کیا کہ غیرقانونی رکشوں کاصرف چالان کافی ہی غیرقانونی موٹرسائیکل رکشے بند کرکے 27 ستمبرکورپورٹ پیش کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکل رکشوں پرپابندی عائد کر تے ہوئے غیررجسٹرڈموٹرسائیکل رکشہ فیکٹریاں بھی بندکرنے کاحکم دے دیا