بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کے عالم میں نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے ، میر واعظ

گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں کھلی سرکاری دہشتگردی ہے ، اجلا س سے خطاب

بدھ 19 ستمبر 2018 17:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ریاستی عوام کی تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی اور بھارت کے جارحانہ عزائم کیخلاف کھلی مزاحمت سے بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کے عالم میں اب نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق صدر دفتر راجباغ سرینگر میں منعقدہوا اجلاس میں ریاست جموں و کشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور تحریکی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ غور وغوض کیا گیا اجلاس میں آئے روز وادی بھر خصوصاً جنوبی کشمیر میں بدنام زمانہ کاسو کی آڑ میں پکڑ دھکڑ ہراسانیوں مار دھاڑ اور ہزاروں کی آبادی کو محصور کئے جانے کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی گئی اور اس طرح کی کارروائیوں کو کھلی سرکاری دہشتگردی قرار دیا گیا اجلاس میں کشمیر کے طول و عرض میں نہتے عوام کیخلاف طاقت اور تشدد کے استعمال اور قتل و غارت گری کے پے درپے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریاستی عوام کی تحریک مزاحمت کیساتھ وابستگی اور بھارت کے جارحانہ اور عوام کش عزائم کیخلاف کھلی مزاحمت سے حکومت ہندوستان شدید بوکھلاہٹ کا کے عالم میں نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے اور پرامن مظاہرین کو طاقت کے بل پر کچلنے کی انتقام گیرانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جو عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہونا چاہیے اجلاس میں نام نہاد بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس شوشے کی آڑ میں مزاحمتی سیاسی کارکنان اور ہمدردوں کو خوفزدہ کرنے انہیں تھانوں میں بند کرکے ہراساں کرنے گھروں پر چھاپہ ماری اور گرفتاریوں کے چکر کو غیر جمہوری غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے یہ بات واضح کی گئی ہے تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کی کسی قوم کی اجتماعی جدوجہد اور قوت فوجی قت کے بل پر یہاں کے عوام کو اپنی جائزہ جدوجہد سے دستبردار کیا جاسکتا ہے اور نہ لاکھوں کی تعداد میں مسلح افواج اور فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مسلط کرکے یہاں کی مزاحمتی قیادت اور حریت پسند عوام کو اپنی مبنی برحق تحریک حق خوداریت کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ختم کی جاسکتی ہے