میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی‘فوجی افسران کے ٹرائل کی تجویز
روہنگیا مسلمانوں کی حالت ہماری سوچ سے بھی زیادہ بد تر ہے‘ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین میں سب سے بڑے جرائم ہیں‘اقوامِ متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ
بدھ 19 ستمبر 2018 17:58
(جاری ہے)
اس مشن کے چیئرپرسن مرزوکی داروسمن نے بتایا کہ انہوں نے یہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی رپورٹ میں جو اخذ کیا ہے وہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں بلکہ عالمی قوانین میں سب سے بڑے جرائم ہیں‘۔
اقوامِ متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے زور دیا کہ اس تنازع میں ملوث میانمار کے کچھ فوجی افسران کا جنگی جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے الزام میں ٹرائل ہونا چاہیے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں میانمار کے مندوب کیو موٹن نے عالمی ادارے کے حمایت یافتہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے یک طرفہ رپورٹ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے اس سے ظاہر ہے کہ اس میں میانمار کی مختلف قوموں کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے‘۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے غیر متوازن اور غیر منصفانہ ہونے کے باوجود میانمار حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔میانمار کے مندوب نے کہا کہ ان کی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی۔جب فیکٹ فائنڈنگ مشن کے چیئرپرسن نے رخائن میں خواتین اور لڑکیوں کے ریپ کا تذکرہ کیا تو میانمار کے مندوب نے جواب دیا کہ ’ہمیں خواتین کے ریپ اور ان کے لاپتہ ہونے پر افسوس ہے جبکہ ایسے واقعات پر گہری تشویش بھی ہے‘۔رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کی روہنگیا نسل کشی پر توجہ اور میانمار میں اس تنازع کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی ادارے کے کردار پر بھی شدید تنقید کی گئی۔فیکٹ فائنڈنگ مشن کا کہنا تھا کہ 2011 سے میانمار میں اقلیتی برادریوں پر ہونے والے کریک ڈاؤن سے اقوامِ متحدہ نے میانمار میں ’انسانی حقوق ایکشن پلان‘ 2013 میں ہی نافذ کردیا تھا، تاہم اگر اس پر مکمل عمل ہوتا تو یہاں زیادہ مسائل سامنے نہیں آتے۔انٹرنیشنل کمیشن برائے جورسٹس کے سینئر قانونی مشیر کنگسلے ایبٹ کا کہنا ہے کہ میانمار میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق ایکشن پلان کی ناکامی کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.