افغانستان: عدالت نے اکیس منشیات سمگلروں کو سزائے قید سنادی

بدھ 19 ستمبر 2018 18:22

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) افغان عدالت نے منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین سمیت اکیس مشتبہ افراد کو سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریمنل جسٹس ٹاسک فورس افغانستان کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل نارکوٹکس ٹربیونل پرائمری اور اپلیٹ کورٹ کے اوپن سیشن کے دوران دو خواتین سمیت اکیس مشتبہ افراد کو چودہ منشیات سمگلنگ مقدمات میں تیرہ سے پندرہ سال کے درمیان سزائے قید سنائی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ افراد سے ملک کے مختلف صوبوں میں اٹھائیس کلو گرام ہیروئن ، پنتالیس کلو گرام افیون ، 363 کلو گرام حشیش اور بھاری مقدار میں دیگر منشیات برآمد ہوئی تھی