جاپان: حملہ آور نے چاقو کے وارکرکے ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کردیا

بدھ 19 ستمبر 2018 18:22

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) جاپان میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کردیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سینڈائی شہر میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اس دوران پولیس آفیسر کا دوسرا ساتھی نے حملہ آور پر فائرنگ کی تاہم وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا زخمی پولیس آفیسر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا