Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو طلب کرلیا

بدھ 19 ستمبر 2018 18:28

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے 24ستمبر کو مشترکہ مفادات کا پہلا اجلاس طلب کرلیا جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس پیر کے روز ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا جس میں قومی صفائی مہم کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی اجلاس میں ایل این جی درآمدگی سمری اور پٹرولیم مصنوات کی ایکسپورلیشن اینڈ پروڈکشن پالیسی دو ہزار بارہ پر بھی غور کیاجائے گا اس کے علاوہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ویلفیئر فانڈ اور ای او بی آئی امور بھی اجلاس میں زیر غور آئینگے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کرینگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :