بائیکاٹ کے اثرات ، قطر ایئرویز کو ایک سال میں 25.2 کروڑ ریال کا خسارہ

بدھ 19 ستمبر 2018 18:28

بائیکاٹ کے اثرات ، قطر ایئرویز کو ایک سال میں 25.2 کروڑ ریال کا خسارہ
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) قطر کی فضائی کمپنی قطر ایئرویز کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران 25.2 کروڑ قطری ریال (6.9 کروڑ ڈالر)) کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق قطر ایئرویز نے اس بھاری خسارے کو علاقائی سیاسی بحران کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے مالیاتی ڈیٹا کے مطابق یہ خسارہ مارچ 2018 میں اختتام پذیر ہونے والے مالیاتی سال کا ہے۔

قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب،، امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے پابندی کے سبب آخری سال اس کے لیے مشکل ترین رہا۔ کمپنی کے مطابق اپریل 2017 سے مارچ 2018 تک جاری رہنے والا مالیاتی سال قطر کی قومی فضائی کمپنی کے لیے گزشتہ 20 برسوں کا بدترین سال رہا۔4 ملکوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے مسافروں کی مجموعی تعداد 3.2 کروڑ سے کم ہو کر 2.92 کروڑ رہ گئی۔