واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند

بدھ 19 ستمبر 2018 18:39

واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) واجبات ادا نہ کرنے پر پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) انتظامیہ نے پی آئی اے طیاروں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند کر دی۔ابتدائی طور پر پی آئی اے کی 2 پروازوں کوتیل کی فراہمی روکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جن پروازوں کو تیل کی فراہمی روکی گئی ہے ان میں کراچی سے لاہور آنے والی پی کی306 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 370 شامل ہیں۔لاہورکی پروازکو گزشتہ روز شام7بجے اوراسلام آبادکی پروازکو گزشتہ روز رات9بجے روانہ ہونا تھا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس معاملے پر پی ایس او سے مذاکرات جاری ہیں۔