گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ ستمبر 18:52

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے گورنر ہاس میں بدھ کے روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہاس کے مطابق ملاقات میں امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باعث ہی ملک کے معاشی حب کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم ہوا ہے امن کے قیام میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے