اسپیکر سندھ اسمبلی کا کراچی سینٹرل جیل کا دورہ،قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

ایسے اقدامات کئے جائیں کہ قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکے،آغا سراج درانی کی جیل حکام کو ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 18:52

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کراچی سینٹرل جیل کا دورہ،قیدیوں کو فراہم کی جانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بدھ کے روز سینٹرل جیل کے دورے کے موقع پر اسپیکر کے ہمراہ ارکان سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ اور دیگر بھی موجود تھے اسپیشل سیکریٹری محکمہ جیل خانہ جات کاشف گلزار اور ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے وفد کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اسپیکر آغا سراج درانی نے قیدیوں سے ملاقات کی اور معلومات حاصل کیں ہیں ۔سینٹرل جیل کے کچن، نفسیات بحالی اور آرٹ کلاسز کا دورہ بھی کیا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو سزا کی تکمیل کے دوران فنی تربیت کی فراہمی قابل ستائش ہے،ایسے اقدامات کئے جائیں کہ قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومتی اصلاحات سے جیلوں کی حالت اور نظام میں بہتری نظر آئی ہے انہوں نے جیلوں میں اصلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

متعلقہ عنوان :