وفاقی اردو یونیورسٹی: بی اے معادلہ، ہومیو پیتھک، مدارس اور فاضل عربی پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

بدھ 19 ستمبر 2018 19:01

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی اے معادلہ، ہومیو پیتھک، مدارس اور فاضل عربی پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2016ء منعقدہ امتحانات اپریل 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امتحانات میں 130 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 123 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 36 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ 29.27 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :