وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرسے ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاک سعودی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے ،ْ اس دورہ سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ،ْشاہ محمود قریشی

بدھ 19 ستمبر 2018 19:11

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرسے ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اور اس دورہ سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔