Live Updates

وزیر اعظم کی سعودی حکام اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دنوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پرغور ،ْباہمی دلچسپی کے امور اورمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کی گئی

بدھ 19 ستمبر 2018 19:11

وزیر اعظم کی سعودی حکام اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں ..
مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،ْ دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کے دور ان اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اورصدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، سیکرٹری خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پربھی غورکیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی وزیرنے وزیراعظم سے خانہ کعبہ کے اندرجانے کے تجربے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا پہلا اوربہترین دورہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی سفیرہشام بن صدیق موجود تھے۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور اورمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات