سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی

بدھ 19 ستمبر 2018 19:15

سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے دائر درخواستوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

راؤ انوار کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے نقیب اللہ کے والد محمد خان نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی نے راؤ انوار کو غیر معمولی رعایتیں دیں,راو انوار کو ضمانتیں دینے سے مقدمات پر برا اثر مرتب ہو رہا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کے اعتراضات و دلائل کو نظر انداز کیا۔راو انوار کی دونوں مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کی جائیںاورگرفتار کرکے سینٹرل جیل بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :