Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے صدرعارف نظامی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

سابق دور کے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے، بلدیاتی اداروںکے نئے منصوبوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے‘عثمان بزدار کابینہ کی سب کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہے جو کہ اپنا اپنا کام کررہی ہیں،قانون میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں،اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دی جاچکی ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 19 ستمبر 2018 19:22

وزیراعلیٰ پنجاب سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے صدرعارف نظامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے صدرعارف نظامی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ،جس میں سیاسی امور،ملکی صورتحال اوراخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے میڈیا کا کردارکلیدی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اورمیڈیا حکومت کی رہنمائی بھی کرتاہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ میڈیا کی تعمیری تنقید سے ہمیں رہنمائی ملتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے اہداف کا تعین کرلیا ہے اورتیزی سے ان کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری نیت ٹھیک اورسمت درست ہے ۔میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔پنجاب میں آپ کو ہر سطح پر میرٹ نظر آئے گا۔کابینہ مکمل ہوچکی ہے اور وزراء کو ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ فیصلے مشاورت سے کر کے ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔

سابق دور کے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔کابینہ کی سب کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہے جو کہ اپنا اپنا کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروںکے نئے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ہم قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دی جاچکی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا کام آپ کو نظر آئے گااورفرق بھی۔ میں صبح سے رات گئے تک سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتا ہوں ۔وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے سے قبل دوپہر کو دو گھنٹے آرام کرتا تھا اوراب آرام کا وقت نہیں ملتا ،ہر وقت کام میں مصروف رہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ سیاحت کے فروغ کے بہت مواقع موجود ہیں۔ہم ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیںگے۔

جنوبی پنجاب میں خوبصورت مقامات کو ترقی دے کرسیاحت کو فروغ دیں گے۔میںہر ماہ دو دن جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں گزاروں گا۔میرے ساتھ سیکرٹریز بھی ہوںگے اور لوگوں کے مسائل وہاں پر ہی حل کریںگے۔اخبارات کے اشتہارات کی مد میںواجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کریںگے۔انہوں نے کہاکہ ہم میڈیا اکیڈمی بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیںاور میڈیا اکیڈمی کے قیام کے منصوبے کیلئے آپ لوگوں کی مشاورت اورتجاویز چاہتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ اخباری صنعت کے مسائل ا ن کی مشاورت سے حل کریںگے۔میں نے پروٹوکول ختم کردیا ہے اورمجھے ہر کوئی مل سکتا ہے ۔ لینڈریکارڈ سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ اراضی سینٹرز کو تحصیل سے قانونگوہی تک لے جایا جائے۔ای۔خدمت سینٹرز کو بتدریج ہر ضلع اورپھر تحصیل کی سطح پر لیکر جائیںگے۔

سیف سٹی اتھارٹی کادائرہ کار بھی ہر ڈویژن تک پھیلائیں گے۔اس موقع پر کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرزکے صدرعارف نظامی کی سربراہی میں وفد نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ صاف گو شخص ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے آپ کو وزیراعلیٰ بنا کر خوبصورت انتخاب کیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،مشیران عون چوہدری ،اکرم چوہدری،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی آراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات