ہر شہری کے حالات بدلیں گے، تبدیلی آکر رہے گی‘عثمان بزدار

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کی ضروریات کے مطابق تبدیلی لائیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ ستمبر 19:22

ہر شہری کے حالات بدلیں گے، تبدیلی آکر رہے گی‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ہر شہری کے حالات بدلیں گے اور تبدیلی آکر رہے گی-عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمارا عزم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گی- تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے اور پنجاب کو بدلیں گی-انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کی ضروریات کے مطابق تبدیلی لائیں گے - وزیر اعظم عمران خان کا 100روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پائیدار پروگرام ہے اوروزیر اعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے دن رات کام جاری ہے -انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے اورترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے -ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد نعیم ابراہیم سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔