صوبائی وزیر مراد راس کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول148/9-Lساہیوال میں طالبعلم پر جسمانی تشدد کی اطلاع پر فوری ایکشن

بدھ 19 ستمبر 2018 19:22

صوبائی وزیر مراد راس کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول148/9-Lساہیوال میں طالبعلم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 148/9-Lساہیوال میں تیسری جماعت کے طالبعلم پر جسمانی تشدد کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ٹیچرعبدالحنان کو ملازمت سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کے حکم پر ٹیچر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں طالبعلموں پر جسمانی تشدد پر سختی سے پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تربیتی نصاب میں جسمانی تشدد کی ممانت سے متعلق مواد شامل کیا جائے گا۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن طالبعلموںکو بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت جسمانی تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسرز جسمانی تشدد پر مکمل پابندی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :