ْ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس لاہور نے نویں اور دسویں محرم کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار لحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس لاہور نے نویں اور دسویں محرم کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کی طرف سے آنے والے ٹریفک آزادی فلائی اوور کو استعمال کرتے ہوئے جانب ریلوے اسٹیشن جا سکے گی اوررنگ روڈ کی جانب سے سگیاں اورایئر پورٹ کی جانب دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیروز پور روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک پی ایم جی چوک ،ٹرن کمشنر آفس سے کورٹ سٹریٹ، آئوٹ فال روڈ، سگیاں بند روڈ جا سکے گی اورکینٹ گڑھی شاہو سے آنے والی ٹریفک براستہ علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈہ، نیازی شہید چوک سے شاہدرہ جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اندرون سرکلر روڈ کی طرف سے آنے والی ہر قسم کی ٹریفک کوموری گیٹ سے اردو بازار ،چوک چیٹر جی، لاء کالج ، کچہری روڈ، نیلا گنبد کے راستے بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ ناصر باغ ، موچی گیٹ، سرکلر روڈ، اڈہ کرائون، سنٹر ل ماڈل ہائی سکول، وی آئی پی پارکنگ داتا دربار آئی ہسپتال اور بنگالی پارک وبلمقابل جانب پیر مکی سنگل لائن ہو گی۔