اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے خصوصی ٹریفک /ڈائیورشن پلان وضع کر دیا

نویں محرم کے جلوس کے لئے 566افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،4 ڈی ایس پیز،19انسپکٹرز بھی ڈیوٹی پر تعینات

بدھ ستمبر 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لئے خصوصی ٹریفک /ڈائیورشنپلان وضع کر دیا، نویں محرم کے جلوس کے لئے 566افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،4 ڈی ایس پیز،19انسپکٹرز بھی ڈیوٹی پر تعینات ، نویں محرم الحرام کے جلوس کا آغاز امام بارگاہ جی سکس ٹوسے ہو گا جلوس کے دوران جی سکس سروس روڈ ،صدر روڈ،میلوڈی چوک ،پولی کلینک لقمان حکیم سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس پر اختتام پذیر ہوگا،کلثوم پلازہ فضل حق روڈ ،چائنہ چوک تک،پوسٹ آفس سروس روڈ، صدر روڈ،میلوڈی چوک ،میونسپل چوک سے لال مسجد سے شہداء چوک جی پی اوتک، پولی کلینک سے اقبال ہال تک،لقمان حکیم روڈ صبح 8بجے سے اختتام جلوس تک بند رہے گا،کلثوم پلازہ سے چاند تارہ چوک تک سیونتھ ایونیو چوک تک ون وے استعمال ہو گا،جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے ،تفصیلات کے مطابق نویںمحرم الحرام کے جلوس کے لئے 566افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گی, 4ڈی ایس پیز، 19 انسپکٹرزبھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، 9محرم کا مرکزی جلوس جو مرکزی امام بارگاہG/6-2سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا جلوس کے دوران کلثوم فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند رہے گا ،پوسٹ آفس سروس روڈ بند رہے گی،صدر روڈاقبال ہال سے میلوڈی چوک تک بند رہے گی،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداء چوک جی پی او تک بند رہے گی ، ،لقمان حکیم روڈ پولی کلینک سے اقبال ہال تک مکمل بند رہے گا جبکہ کلثوم پلازہ سے چاند تارا چوک تک سیونتھ ایونیو چوک ون وے استعمال کریں ، جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کئے جائیں گے اور ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،، جلوس کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے، جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوںکاانتظام، ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا ،ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے دوران جلوس مشتبہ اشخاص اور گاڑیوں پر نظر رکھیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور0519261992-93پر اطلاع دیں انھوں نے مزید کہا کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں

(جاری ہے)