یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی جاری، مذہبی تہوار کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات

بدھ 19 ستمبر 2018 19:31

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ مذہبی تہوار ’عید کپور‘ کی مناسبت سے ہزاروں یہودی صبح وشام قبلہ اول میں داخل ہو کر اشتعال انگیز حرکات اورتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بدھ کے ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مقام براق کے سامنے حاضری دی اور عید غفران کی مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقع پر مقبوضہ بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ عینی شاہدین اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے ’عید غفران’ کے حوالے سے دیوار گریہ کے سامنے خصوصی عبادت کی۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنیوالے یہودیوں میں سیاسی رہنما، حکومتی شخصیات، پولیس اہلکار اور مذہبی پیشوا بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :