Live Updates

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا کے محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش ،دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں ،ْ وزیر اعظم نے عمران خان سعودی وفد سے تعارف کرایا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:35

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونیوالی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا کے محل میں آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا۔ شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کروایا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات