نواز شریف کو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے،عدالت کا فیصلہ ہے جسے سب کو تسلیم کرنا ہوگا ،ْقمر زمان کائرہ

کمزور تحقیقات کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے، تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پتہ چلے گا کن نکات پر ریلیف دیا گیاہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 19:35

نواز شریف کو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے،عدالت کا فیصلہ ہے جسے سب کو تسلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے، یہ عدالت کا فیصلہ ہے جسے سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب سزا دی گئی تھی تب ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ ہائیکورٹ ضمانت دے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے آج بھی مل گیا، تاہم ابھی سزا معطل ہوئی ہے ،نواز شریف کو مقدمے کا تو سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ نواز شریف نے جو جائیدادیں تسلیم کیں ان کی منی ٹریل تو دینی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ کمزور تحقیقات کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے، تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پتہ چلے گا کن نکات پر ریلیف دیا گیاہے۔