Live Updates

نواز شریف کی رہائی کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے، ثابت ہوگیا عدلیہ آزاد ، فیصلے خود کرتی ہے، لارڈ نذیر

بدھ 19 ستمبر 2018 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ عدلیہ آزاد ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ فیصلے کے سیاسی اثرات مرتب ہوں گے، عالمی سطح پر بھی اچھا اثر ہو گا اور ضمنی الیکشن پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا کا حکومت پر بھی دباؤ ہو سکتا ہے، عمران خان کو دبئی میچ دیکھنے کی بجائے واپس پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو عوام کو تسلی ہونی چاہیے، دوبارہ جیل یا آزادی کی صورت میں عدلیہ کے فیصلوں کو سراہنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات