نواز شریف نے کچھ نہیں کیا،صرف عوام کی خدمت کی، ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے، مشاہد اللہ خان

تینوں نے جس بہادری سے جیل کاٹی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ لوگ اپنے امتحان میں پورا اترے ہیں،میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 19:35

نواز شریف نے کچھ نہیں کیا،صرف عوام کی خدمت کی، ناکردہ گناہوں کی سزا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم اور کیپٹن (ر) محمدصفدر ہر امتحان میں پورا اترے ہیں، تینوں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں، جس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف کا قصور اتنا ہے کہ اس نے عوام کی خدمت کے سوا کچھ نہیں کیا ،تینوں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تینوں نے جس بہادری سے جیل کاٹی ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ لوگ اپنے امتحان میں پورا اترے ہیں، اب باری ان کے امتحان کی ہے، جو اندر بیٹھے ہیں۔