ن لیگ کے کارکنوں کا رش،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے

بدھ 19 ستمبر 2018 19:37

ن لیگ کے کارکنوں کا رش،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کے رش کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروزارے بند کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے شریف فیملی کی سزائوں کی معطلی کیلئے درخواستوں کی سماعت کی۔اس موقع پراسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،ْجسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت میں موجود وکلاا ور لیگی رہنمائوں کو خاموش ہونے اور عدالت کے دروازے بند کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :