لیسکو کے دوران ملازمت وفات پانے والے ملاز مین کے بچوںمیں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

بدھ 19 ستمبر 2018 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اپنے ملازمین کی خدمات کو فراموش نہیں کرتی اور اپنے کارکنوں اور محنت کشوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ نے لیسکو ہیڈ آفس میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوںمیںملازمتوں کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا ۔

لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامئیے کے مطابق لیسکو ہیڈ کوارٹر میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے لیسکو ملازمین کے بچوںمیں مختلف کیڈرز کی بھرتی کیلئے تقررناموں کی تقسیم کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ سمیت ڈی جی ایمپلیمنٹشن خالد ناصر،ایچ آر ڈائریکٹر عاضیہ شعیب، واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی جہاں چیف ایگزیکٹو نینے مجموعی طور پر 7ملازمین کے ورثاء جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اس موقع پر اپنے خطا ب میں بھرتی ہونے پر تمام افراد کو مبارک باد دی ا ور کہا کہ آپ کے والدین لیسکو کا سرمایہ تھے جن کی خدمات کے صلے میں آپ لوگوں کوکمپنی میں بھرتی کیا گیا ہے لیکن اس تمام عمل میںہائیڈرو یونین کی خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا مجھے امید ہے کہ آپ اپنے والدین اور کمپنی کا نام بھر پورروشن کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے لائن سٹاف کے لئے ایچ آر کی جانب سے خصوصی ٹریننگز کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور ان کا کہنا تھاکہ لائن پر کام کے دوران سیفٹی کے تمام اصولوں پر ہر صورت میں عمل درآمد کریں اور کبھی بھی سیفٹی آلات کے بغیر لائن پر کام نہ کریں۔اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو لیسکومیں بھرتی کرنے پر چیف ایگزیکٹو کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ یہ لوگ محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے کمپنی کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں میںاکائونٹ اسسٹنٹ ، ایل ڈی سی ،اسسٹنٹ لائن مین ، بل ڈسٹری بیوٹر اور نائب قاصد کیڈر کے تقرر نامے تقسیم کئے گئے ۔